بڑے نوٹوں کی منسوخی کے خلاف یوم احتجاج منانے والی اپوزیشن پارٹیوں کے
اراکین نے آج یہاں پارلیمنٹ کے احاطے میں متحد ہوکر زبردست نعرے بازی کی
اور مظاہرہ کیا۔
لوک سبھا میں وقفہ سوال کے دوران جب ایوان کی کارروائی ملتوی ہوئی تو
اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین اکٹھے ہوکر ایوان سے باہر نکلے اور بابائے قوم
مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے پہنچ گئے
جہاں کانگریس کے نائب صدر راہل
گاندھی کی قیادت میں ان اراکین نے نعرے لکھے ہوئے کاغذ ہاتھ میں لے کر
نوٹوں کو منسوخ کرنے مودی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج و مظاہرہ کیا۔مظاہرہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ تقریباً 15 منٹ تک مودی تمہاری من
کی بات، غریبوں کےپیٹ پر لات جنتا کا پیسہ جنتا کو دوکسان کا پیسہ کسان کو دو مزدورکا پیشہ مزدور کو دو
جیسے نعرے لگارہے تھے۔